ابنا: ہاوانا سے شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے۱۹۹۰ سے لیکر۲۰۱۱تک کیوبا کی حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے تقریبا ڈھائي سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کیوبا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس بجٹ کےعلاوہ کیوبا کے دشمن ٹی وی اور ریڈیو چینلوں کو بھی بجٹ فراہم کیا ہے جو کیوبا میں جاسوسی کی کاروائياں کرتے ہیں ۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ دشمن چینلوں کو تین ملین ڈالر کا بجٹ ہرسال دیا جاتا ہے اوریہ ایک شکست خوردہ پالیسی ہے جس پر امریکی ٹیکس دھندگان کے پیسوں سے عمل کیاجارہا ہے۔ ہاوانا نے اعلان کیا ہے کہ اوباما کی صدارت میں کیوبا پرعائد پابندیوں میں مزید سختی آئي ہے۔ واضح رہے کیوبا کے نئے صدر راؤل کاسترو نے امریکہ سے مذاکرات کرنے پر ہارہا آمادگي کا اعلان کیا ہے لیکن امریکہ نے اس تجویز پر کان نہيں دھرا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
14 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400224
کیوبا کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس حکومت کو گرانے کے لئے دو سوملین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔